لدھیوالہ وڑائچ:بیٹوں کاگھر نام نہ کرنے پر باپ پرتشدد

لدھیوالہ وڑائچ:بیٹوں کاگھر نام نہ کرنے پر باپ پرتشدد

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )عالم چوک رحمان آباد میں بد بخت بیٹوں نے ڈیڈھ کروڑ مالیت کا گھر نام نہ کرنے پر 65 سالہ باپ کو ساتھیوں کے ہمراہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا پستول دکھا کر گولی مارنے کی دھمکی۔۔۔

انصاف کے لئے عالم چوک پولیس چوکی جانے پر کانسٹیبل نے دھکے دے کر نکال دیا ، تفصیل کے مطابق عالم چوک محلہ رحمان آباد کے اصغر علی نے بتایا کے اس کے بیٹوں بلال اور طیب نے اس کی غیر موجودگی میں ٹرنک کا تالا توڑ کر ڈیڈھ کروڑ روپے مالیت کے ساڑھے سات مرلہ گھر کی رجسٹری چوری کر لی اور مجھ پر دباؤ ڈالنے لگے کے مکان ہمارے نام ٹرانسفر کر دو میرے انکار پر انھوں نے گزشتہ رات اپنے دو ساتھیوں اسامہ اور اعجاز کے ہمراہ مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے دھمکی دی کے اگر مکان ہمارے نام نہ کیا تو تمہارے ٹکڑے کر کے پھینک دیں گے اور ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا معمر شخص نے بتایا کے بیٹے مجھے خوفزدہ کرنے کے لئے پسٹل سے گولی مارنے کی دھمکی بھی دیتے رہے اگلے دن جب میں بیٹوں کے ظلم و تشدد کے خلاف عالم چوک پولیس چوکی درخواست دینے گیا تو وہاں موجود کانسٹیبل نے میری درخواست لکھنے کی بجائے دھکے دے کر پولیس چوکی سے نکال دیا کے بابا تمہارے گھر کا معاملہ ہے گھر میں بیٹھ کر حل کر لو زخمی بزرگ نے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں