تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم

تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی اور نواحی علاقوں میں غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم ہوگئے ہیں ، غیر معیاری گوشت کی فروخت کا دہندہ سرعام ہونے لگا،لائیو سٹاک ٹیموں نے علاقہ کا رخ کرنا چھوڑ دیا۔۔۔

 فروخت ہونے والے گوشت پروٹرنری ڈاکٹرکی جانب سے جانور کی تندرستی کی تصدیقی جعلی مہریں بھی لگائی جانے لگی ہیں۔ قصاب گھروں، حویلیوں، خالی پلاٹوں اور دکانوں کے آگے چھوٹے ،بڑے جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبحہ کر نا معمول بنا لیا، پابندی کے باجود بھیڑ،بکریوں کو بھی ذبحہ کیا جا رہا ہے بلکہ پانی ملا،مضرصحت اور غیر معیاری گوشت کا فروخت ہونا معمول بن گیا ہے ۔قبل ازیں لائیو سٹاک کی ٹیموں کی کارروائیوں میں مردہ ،بیمار،لاغر جانوروں کا مضر صحت ،پانی ملا،غیر معیاری گوشت کی فروخت کرنے اورسرکاری کی بجائے نجی سلاٹرمیں جانوروں کو ذبحہ کرنے پر بیسیوں قصابوں پر مقدمات،گرفتاریاں،چالان اور بھاری جرمانوں کے بعد اس مکروہ دہندہ پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا تھا لیکن دو سال سے کارروائیوں کے بند ہونے سے اس غیرقانونی دھندہ میں اضافہ مکینوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے ۔اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں