ڈسکہ:ضمانت میں رائے تبدیل کرنے پر تھانیدار کیخلاف مقدمہ

ڈسکہ:ضمانت میں رائے تبدیل کرنے پر تھانیدار کیخلاف مقدمہ

ڈسکہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا ) ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل ضمانت میں رائے تبدیل کرنے پر اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج بوگس چیک کے مقدمہ کے متعلق ہائیکورٹ پیشی سے قبل انسپکٹر تھانہ سٹی ڈسکہ نے مثل کا ملاحظہ کیاجس میں ملزم کو قصور وار تحریرکیاگیاتھا اسی بناء پر سیشن کورٹ سے ملزم کی ضمانت بھی خارج ہوئی تھی لیکن ہائی کورٹ میں پیشی سے پہلے تفتیشی اے ایس آئی واجد علی نے ضمنی نمبر7اورضمنی نمبر8تبدیل کرکے رائے تبدیل کرلی تھی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے واجد علی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں