نادہندگان سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایاجائیگا:گیپکو چیف

نادہندگان سے واجبات کی وصولی کو یقینی بنایاجائیگا:گیپکو چیف

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ نادہندگان سے بجلی واجبات کی وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے گا کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بجلی تو استعمال کرے مگر بل ادا نہ کرے۔۔۔

بجلی چوری کے ناسور سے گیپکوکو پاک کرنے کے لئے جاری مہم کے دوران بہترین نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ وزارتِ توانائی کی ہدایت پرگیپکو ریجن بھر میں ستمبر سے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کی مہم کے دوران اب تک عادی اور پُرانے نادہندگان سے 2ارب42کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی جا چکی ہے جبکہ اسی دوران پکڑے گئے بجلی چوروں کو 45کروڑ36لاکھ روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔ بجلی نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لئے گیپکو ریکوری ٹیمیں مکمل متحرک ہیں۔محمد ایوب نے فیلڈ افسروں کو ہدایت کی کہ واجبات ادا نہ کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائیوں کے دوران یہ بھی چیک کیاجائے کہ بجلی کاٹنے کے بعد ڈیفالٹرز نے ہمسایوں یا کسی اور ذرائع سے بجلی تو حاصل نہیں کررکھی نیزایسی صورت حال میں ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائے جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں