حافظ آباد :کسانوں کو باردانہ فراہم نہ کرنے پر احتجاجی کیمپ

حافظ آباد :کسانوں کو باردانہ فراہم نہ کرنے پر احتجاجی کیمپ

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دُنیا ) کسان بورڈ پاکستان اور جماعت اسلامی کی جانب سے کسانوں کو باردانہ فراہم نہ کرنے اور گندم کی سرکاری خریداری نہ کئے جانے کے خلاف فوارہ چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا ۔۔۔

جس میں ملک شوکت علی پھلروان ، محمد حنیف گوندل اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پاسکو کی چیرہ دستیوں ، بدعنوانیوں سے کرپشن کے تمام ریکارڈٹوٹ چکے ہیں۔ غریب کسان اور کاشتکار بیچارے باردانہ کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن نہ تو انہیں باردانہ مل رہاہے اور نہ ہی گندم کی خریداری کی جارہی ہے ۔ اگر کسانوں کو انکا حق نہ دیا گیا تو پھر وزیر اعلیٰ ہاؤس اور پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں