حافظ آباد :آل پنجاب جشن نیزہ بازی اعوان کلب نے جیت لیا

حافظ آباد :آل پنجاب جشن نیزہ  بازی اعوان کلب نے جیت لیا

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )آل پنجاب جشن نیزہ بازی محمدیہ حیدریہ سلطانیہ حق باہو اعوان کلب حافظ آباد نے جیت لیا۔

نیزہ بازی کے مقابلہ جاٹ چہل کلاں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں منعقدہوئے ، جس میں پنجاب بھر کے 400 سو سے زائد نیزہ بازوں نے شرکت کی اور شاندارکھیل کا مظاہرہ پیش کیا۔ مقابلہ جات کو دیکھنے کے لیے پنجاب بھر سے شائقین نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر خوب داد دی۔ حافظ آباد کی جانب سے محمدیہ حیدریہ سلطانیہ حق باہو اعوان کلب سیکشن نیزہ بازی نے عظیم اکبر اعوان کی قیادت میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور صاحبزادہ علی اکبر اعوان نے سنگل نیزہ بازی میں تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں