ہیڈ بمبانوالہ :مچھر مکھیوں کی بھرمار ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ہیڈ بمبانوالہ :مچھر مکھیوں کی بھرمار ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار )ہیڈبمبانوالہ سمیت شہر و گردونواح میں مچھر مکھیوں کی بہتات ، ڈینگی ، ہیضہ ، ڈائریا ، ٹائیفائیڈ سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہر اور گردو نواح میں مکھی مچھرو ں کی بہتات ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو ڈینگی ، ہیضہ ،ٹائیفائیڈ، ملیریا ، ڈائر یاسمیت مختلف اقسام کی خطرناک بیماریوں نے گرفت میں لینا شروع کر دیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے گندم کی کٹائی کے دنوں میں مکھی اور مچھروں کی بھر مار ہو جاتی ہے جس کا فوری طور پر قلع قمع اور افزائش روکنا بہت ضروری ہوتا ہے تا ہم انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ دار محکموں کی طرف سے تا حال سپرے شروع نہ کیے جانے کے باعث مکھی مچھر کی بہتات اور افزائش میں دن بدن اضافہ ہونے کے ساتھ بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، شہریوں نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین، اسسٹنٹ کمشنر انور علی کانجو سمیت ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں