کامونکے :محکمہ ہیلتھ کے ملازم سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے :محکمہ ہیلتھ کے ملازم سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا گیا

کامونکے (نامہ نگار) ڈکیتی کی چار مختلف وارداتوں میں محکمہ ہیلتھ کے ملازم سمیت چھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔

گزشتہ رات نواحی گاؤں دھینسر پائیں کا رہائشی محکمہ صحت کا ملازم محمد عاطف موٹر سائیکل پرایمن آباد سے کوٹلی نواب جارہا تھا کہ ڈیرہ حاکم سنگھ کے قریب تین ڈاکوؤں نے اُسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر عاطف سے چھ ہزارروپے نقدی چھین کر لے گئے ۔موضع کسوکی کا کرامت علی موٹر سائیکل جارہا تھا کہ چنڈالی کے قریب دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر کرامت علی سے ایک لاکھ روپے نقدی چھین کر لے گئے ۔اکبر ٹاؤن کے محمد صدام کی آئل ایجنسی میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو گھس گئے اور اُسکے ملازم کوٹ رفیق کے علی رضا کو یرغمال بناکر ساٹھ ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ پاک ٹاؤن کا عبدالحلیم،شریف پورہ کا محمد شعیب اور صادق نجی بینک سے تین لاکھ سنتالیس ہزار پانچ سو ستر روپے نکلواکر کار پر غلہ منڈی جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو اُن سے رقم چھین کر لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں