سیالکوٹ:خواتین کے اغوا ، ریپ میں ملوث 5 ملزم گرفتار

سیالکوٹ:خواتین کے اغوا ، ریپ میں ملوث 5 ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)2خواتین کے اغوا اور مبینہ گینگ ریپ میں ملوث 5رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ کوٹھے پردھان سنگھ کے قریب بسواری رکشہ دربار بھائی جان سے آنے والی 2 خواتین تبسم ارشاد اور فائزہ بی بی کے رکشہ کو 5 نامعلوم نقاب پوشوں نے زبردستی روکا اور ایک ڈیرہ پر لے جاکر تشدد کانشانہ بنایا اور دونوں خواتین کے ساتھ باری باری زنا بالجبر کیا اور بعد ازاں بیہوشی کی حالت میں ماجرہ روڈ پر پھینک دیا۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نامعلوم ملزموں کی گرفتاری کیلئے ہدایت جاری کی جس پر ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ سب انسپکٹر امجد علی کی ٹیم نے 5 ملزموں کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار ملزمان میں ظہور حسین ،محمد علی ،محمد جاوید ،امجد اقبال،حسن شاہ شامل ہیں۔ملزموں نے خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کا اعتراف کیا ہے ،گرفتار ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں