انتظامیہ کی غفلت ، چونڈہ کچرا کنڈی میں تبدیل

انتظامیہ کی غفلت ، چونڈہ کچرا کنڈی میں تبدیل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انتظامیہ کی غفلت اور لاپروا ئی کے باعث پسرور کا مشہور قصبہ چونڈہ کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا ، مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں ، وزیراعلیٰ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ۔

 چونڈہ میں گندگی کے ڈھیر عوام کیلئے وبال جان بن گئے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ چونڈہ وہ قصبہ ہے جہاں پر 1965 کی جنگ میں پاک فوج کے جوانوں اور چونڈہ کے غیور عوام نے اپنے سینوں پر بم باندھ کر بھارتی فوج کو جنگی سامان چونڈہ میں ہی چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا مگر اب انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے چونڈہ میں ہر جگہ گندگی ہی گندگی پھیلی ہوئی ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں اور بچے بیمار ہو رہے ہیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے قصبہ چونڈہ مچھروں کی افزائش گاہ بن چکا ہے انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ایسی کارروائی دیکھنے میں نظر نہیں آئی کہ ستھرا پنجاب ظاہر ہو چونڈہ کے رہائشیوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں