دھونکل روڈ پر گردہ ، مثانہ کے مریضوں کی فری میڈیکل کیمپ

دھونکل روڈ پر گردہ ، مثانہ کے  مریضوں کی فری میڈیکل کیمپ

وزیرآباد(نا مہ نگار)معروف معالج ڈاکٹر نصیر احمد چیمہ کی زیر نگرانی دھونکل روڈ جلالپورہ بشیراں صادق ہسپتال میں گردہ مثانہ پیشاب کے امراض کے مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

جس میں ڈاکٹر نصیر احمد چیمہ،پروفیسرڈاکٹر حافظ حسین زاہد،ڈاکٹر ماریہ خالد،ڈاکٹر بلال اختر نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ڈاکٹر نصیر احمد چیمہ نے کہا کہ کیمپ لگانے کامقصد کے عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہے ، معاشرے کے افرادکی صحت کی بحالی کے اقدامات کرنے والے عظیم فریضہ سرانجام دیتے ہیں جس معاشرے میں خدمت کاجذبہ ہووہ معاشرہ ترقی کی منازل طے کرتا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں