گجرات:ہری پور چیمبر کے وفد کا ہائبرڈ پنکھے بنانے والی کمپنی کا دورہ

گجرات:ہری پور چیمبر کے وفد کا  ہائبرڈ پنکھے بنانے والی کمپنی کا دورہ

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )پاکستان میں سب سے پہلے اے سی ڈی سی انورٹر ہائبرڈ پنکھے بنانے والی کمپنی خورشید فین کا گزشتہ روز نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید عون علی شاہ اور ۔۔۔

ہری پور چیمبر کے گروپ لیڈر سید صفدر زمان شاہ نے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ میاں غلام محی الدین، میاں سعید احمد، میاں شہزاد احمد نے وفد کا استقبال کیا اور پنکھوں کی تیاری کے مختلف شعبے دکھائے ۔ اس موقع پر سابق صدر گجرات چیمبر چوہدری وحید الدین، ارشد چیمہ، چودھری عمران مہدی بھی ہمراہ تھے ۔ میاں غلام محی الدین نے وفد کو بتایا کہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں