کوڑے کو انرجی اور کھاد میں تبدیل کرینگے :وزیر بلدیات

 کوڑے کو انرجی اور کھاد میں تبدیل کرینگے :وزیر بلدیات

ڈسکہ(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نئے بلدیاتی نظام کی ری سٹرکچر نگ کیلئے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔۔۔

 کمیٹی نے لوکل باڈیز کے نظام کیلئے مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے اور ایسا بلدیاتی نظام لائیں گے جس سے طاقت حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر منتقل ہوگی اور عوام کے مسائل ان کی گھر کی دہلیز پر حل کئے جاسکیں گے ۔ ڈسکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کریں گے ،پی پی 52 ڈسکہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہا ہوں، تجاویز اور عوام رائے کا احترام کیا جائے گا ہر چھ ماہ بعدکارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی رورل اور اربن علاقوں میں صفائی کے نئے نظام کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی، دیہات اور وارڈز کی سطح پر جمع شدہ کوڑا کرکٹ کو ری سائیکل کرنے کیلئے ڈویژن کی سطح پر 10 ری سائیکل پلانٹس پر پراسس کرکے کوڑے کو انرجی اور کھاد میں تبدیل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ 250 گھروں کیلئے ایک سینٹری ورکر ہو گا جو گلیوں کی صفائی، گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے ، نالیوں وگٹروں وغیرہ کی صفائی کرنے کا پابند ہو گا، تحصیل سطح پر یہ نظام ٹھیکہ پر دیا جائیگا۔ گھروں، محلوں اور بازاروں سے اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو پہلے عارضی کولیکشن پوائنٹس پر منتقل کیا جائیگا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں