صنعتکاری کا عمل تیز کرنے کیلئے پالیسی لا رہے :شافع حسین

صنعتکاری کا عمل تیز کرنے کیلئے پالیسی لا رہے :شافع حسین

گجرات (سٹی رپورٹر،نامہ نگار )صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئر مین ذکی اعجاز کررہے تھے ۔۔۔

محکمہ صنعت و تجارت کے کمیٹی روم میں ہونے والی ملاقات کے دوران انڈسٹری کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی، ملاقات کے دوران انڈسٹری کے فروغ کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے حوالے سے ایسی پالیسی لارہے ہیں جس سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا،ایوان ہائے صنعت و تجارت سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہا ہوں، انڈسٹری کے مسائل باہمی مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کا فروغ اور نئی سرمایہ کاری لانا میرا عزم ہے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ بزنس سہولت سنٹرز سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سنٹرزبنائیں گے -پنجاب میں سولر ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے غیر ملکی سولر کمپنیوں سے مفید بات چیت ہوئی ہے ، کوشش ہے کہ اسی سال صوبے میں سولر مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگے ، صوبائی وزیر نے کہا کہ پہلے موجودہ انڈسٹریل اسٹیٹس کو آباد کیا جائے گا پھر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنے گی جبکہ آئندہ کوئی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ زرعی زمین پر نہیں بنے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں