پراپرٹی ٹیکس،ناد ہندگان کی جائیدادیں آج سے سر بمہر کرنے کا آغاز

پراپرٹی  ٹیکس،ناد ہندگان  کی  جائیدادیں  آج  سے  سر بمہر  کرنے  کا  آغاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی جائیدادیں آج سے سیل کی جائیں گی ،تین دن کے اندر ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے۔۔۔

ضلع میں بارہ سوسے زائد جائیدادوں کے مالکان20کروڑ بارہ لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن ثوبیہ مالک نے ہنگامی میٹنگ طلب کی جس میں نادہندگان کے خلاف کارروائی تیز کرنے اور ٹیکس ریکوری کا ہدف فوری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔گو جرانوالہ ضلع میں ایک ہزار سے زائد کمرشل عمارتیں ہیں جن کے ذمہ 20 کروڑ روپے ٹیکس ہے ۔ایکسائز حکام کی جانب سے انہیں متعدد بار نوٹسز بھی بھجوائے گئے لیکن اس کے باجود ٹیکس جمع نہیں ہو رہا۔ لگثری ٹیکس ،ہائی وے اور موٹر وے پر قائم جائیدادیں بھی پروفیشنل ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔ تمام انسپکٹرز جائیداد سیل کر کے اس کی تصاویر بھی شیئر کریں گے ۔ ڈائریکٹر ایکسائز ثوبیہ مالک نے ای ٹی اوز رانا گلزار،رانا محمد رفیق اورماجد بٹ کی سربراہی میں 27انسپکٹرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں