9مئی کا بیانیہ عوام نے 8 فروری کودفن کردیا:ریحانہ ڈار

9مئی کا بیانیہ عوام نے 8 فروری کودفن کردیا:ریحانہ ڈار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا) تحریک انصاف کی رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف اپنی بدترین سیاسی شکست کی خفگی مٹانے کیلئے 9 مئی کی آڑ میں پاکستان تحریک انصاف پر الزام تراشیوں کا سہارا لے رہا ہے ۔

 انکے پاس کارکردگی کے نام پر بتانے کیلئے سوائے 9مئی کے جھوٹے بیانیے کے کچھ نہیں، لیکن اٹل حقیقت ہے کہ 9 مئی کو جھوٹے بیانیے کو خواجہ آصف کے اپنے حلقے سمیت ملک بھر میں عوام 8 فروری کے دن دفن کرچکی ہے ۔ ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن ظالمانہ نظام کیخلاف ڈ ٹ کر کھڑے ہیں،کرپٹ لوگوں کوانجام تک پہنچائے بغیرخوشحالی کاخواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،معاشرے میں قیام امن کویقینی بنانے کیلئے قانون ہرایک کیلئے ایک جیسا بنانا ہوگا ۔تحریک انصاف کے فلاحی منصوبوں پر تنقید کرنیوالوں نے آج عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو ہمارے مؤقف کی تائید ہے کہ جعلی اور دھاندلی سے بننے والی حکومت عوامی مسائل حل کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتی۔بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر عوام کے درمیان موجود ہوں گے ، قوم سیاسی طور پر بیدار ہوچکی ہے اوراب وہ اپنے جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرے گی ،تحریک انصاف کو روکنے کیلئے جو پروپیگنڈہ ہورہا ہے اس سے عوام آگاہ ہیں۔ ظلم کی رات جلد ختم ہونیوالی ہے ۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں