سرکاری سکول پر قبضہ کی کو شش ،سینئر ہیڈ ماسٹر گرفتار

سرکاری سکول پر قبضہ کی کو شش ،سینئر ہیڈ ماسٹر گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اختیارات کے ناجائز استعمال،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پرائمری پورشن کلووال کی عمارت پر قبضہ کرنے اور سرکاری بلڈنگ کو غیر قانونی طور پر گرانے کیخلاف سینئر ہیڈ ماسٹر مرید غوث تمیمی کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ جاوید اقبال نے سیکرٹری ایجوکیشن کو پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش کر دی ۔

سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ مرالہ مرید غوث تمیمی نے اپنے ساتھیوں شاہد پرویز،منظور علی کیساتھ ملکر سرکاری سکول کی بلڈنگ کو ذاتی مفاد کی خاطر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی موجودگی میں مسمار کیا اور قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر شہری کی درخواست پر تھانہ اینٹی کرپشن سیالکوٹ میں سرکل آفیسر ملک ندیم منور نے انکوائری میں مکمل طور پر قصور وار ہونے کے بعد مقدمہ درج کرکے مرید غوث تمیمی اور شاہد پرویز کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا ، اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے ایجوکیشن افسر وں کو لکھے گئے لیٹر کے مطابق مرید غوث تمیمی کے خلاف محکمانہ کارروائی کا کہا گیا ، سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے کے بعد کارروائی کیلئے لکھ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں