پٹرولیم مصنو عات مہنگے داموں فروخت کرنے پر 4 پمپوں کو جرمانے
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوری کی روک تھام، پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت روکنے ، غیر قانونی ایل پی جی شاپس ، ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر ،سستی روٹی اورآٹے کی دستیابی یقینی بنانے ،سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیا خور ونوش کی حکومتی نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے متحرک ہے۔
انہوں نے مختلف پٹرول پمپس، بھٹوں ، تنوروں اور دیگر کو 2 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کرنے کے علاوہ 4 پٹرول پمپ ، ایک ایل پی جی شاپ ، 2 غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی مشینوں کو ضبط کر لیا ۔