وزیرآباد:سیوریج کا پانی جمع ، شہریوں کو مشکلات

وزیرآباد:سیوریج کا پانی جمع ، شہریوں کو مشکلات

وزیرآباد (نامہ نگار) الہ آباد، جی ٹی روڈ پر نجی سکول کے مین گیٹ اور ملحقہ علاقے میں سیوریج کا پانی پھیل گیا ۔ انتظامیہ کی عدم توجہی سے بیماریاں پھیلنے کے خدشہ،سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے مکھی،مچھر افزائش پانے لگے ،گزرنا محال ہوگیا۔

 سکول کا گیٹ اورگلی محلے دلدل کا منظر پیش کرنے لگے ،مساجد کے راستے بھی بند ہونے سے نمازیوں کا گزرنا مشکل ہو گیا ،انتظامیہ نے علاقہ کی صفائی ستھرائی سے آنکھیں موند رکھی ہیں۔گلی محلوں اور سکول کے آگے گندے پانی کے تالاب نے بھی عوام اور بچوں کا جینادوبھر کرکے رکھ دیا ۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ انتظامیہ کو کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود سیوریج کے پانی کی نکاسی کا کوئی حل نہ ہوسکا بچے ،بوڑھے ،جوان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور مکھی،مچھر کی افزائش بھی ہورہی ہے ۔ علاقہ مکینوں نے کمشنر گوجرانوالہ،ڈی سی گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد ودیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر ا صلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں