کامونکے :مین بازار اور سبزی منڈی میں جیب تراشوں کا گروہ سرگرم

کامونکے :مین بازار اور سبزی منڈی  میں جیب تراشوں کا گروہ سرگرم

کامونکے (نامہ نگار )عیدالضحیٰ کی آمد،مین بازار اور سبزی منڈی میں جیب تراشوں کا گروہ سرگرم ہوگیا ۔

،بتایا گیا ہے کہ منڈیالہ پونائچ کے صابر کی جیب سے سبزی منڈی میں موبائل نکال لیاگیا، دوسری واردات میں بلال پارک کے بلال کی ہمشیرہ خریداری کے لئے مین بازار گئی جہاں جیب تراش اس کے پرس سے نو ہزارروپے نقدی اور موبائل فون نکال کر لے گئے چھجوکی کے افضل کی جیب سے سبزی منڈی میں جیب تراش تینتالیس ہزارروپے اور موبائل نکال کر لے گئے ،ہرپوکی کا عبدالرحمان مین بازار میں خریداری کررہاتھا جس کی جیب سے جیب تراش چھ ہزارروپے نقدی اور موبائل نکال کر لے گئے ،سٹی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں