ڈسکہ:لڑکی سے زیا دتی ،بہن و بہنوئی سمیت 4 افراد پر مقدمہ

ڈسکہ:لڑکی سے زیا دتی ،بہن و بہنوئی سمیت 4 افراد پر مقدمہ

ڈسکہ ،سیالکوٹ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )جواں سال لڑکی سے ہوٹل میں زیادتی، بہن بہنوئی سمیت4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کورٹ میں20سالہ (ث)اپنی بہن سونیا کے گھر آئی ہوئی تھی اور اسکے بہنوئی سہیل نے اسے قاسم کے ساتھ واپس گھر چھوڑنے کیلئے بھیجا تو قاسم اسے رضوان کے ہوٹل لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کے مطابق اسکے بہنوئی اور بہن نے ملزم سے اس کام کے پیسے لئے ہیں اور جان بوجھ کر اسکے ساتھ بھیجا گیا۔ پولیس نے ممتاز بی بی کی رپورٹ پر قاسم، سونیا، سہیل اور رضوان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں