گیپکو:ہر گھنٹے بعد8سے12فیڈرز بند

گیپکو:ہر گھنٹے بعد8سے12فیڈرز بند

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)عیدالاضحی کے بعد بھی بجلی کی فنی خرابی،ٹرپنگ اورلوڈشیڈنگ ختم نہ ہوسکی چارروز میں۔

 گیپکو کے 188 ٹرانسفارمرز جھلس گئے جبکہ ہر گھنٹے بعد گیپکو کے 8 سے 12 فیڈرز فنی خرابی کی بدولت بند رہنے لگے سینکڑوں علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہنا معمول بن گیا، گیپکو کے افسران کی ناقص حکمت عملی کی بدولت بیشتر گرڈسٹیشنوں کی مرمت نہ ہوسکی،گیپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ایوب نے مالی سال کے آخری ماہ جون میں تمام افسروں اورلائن سٹاف کوریکوری ہدف پورا کرنے کاٹاسک دے دیا جبکہ افسروں نے گیپکو کے بجلی ترسیل نظام کی اپ گریڈیشن اور سسٹم کی بہتری کیلئے کام بند کردیا اور تمام ترتوجہ ریکوری ہدف پورا کرنے پر مرکوز کرلی گزشتہ چار روز میں بڑی تعدادمیں ٹرانسفارمرز خراب اور جھلس گئے بیشتر ٹرانسفارمرز خراب ،آئل لیک ہوگیا،بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے کیلئے قائم کئے گئے 158 شکایات سیل بھی غیر فعال ہوگئے جبکہ افسر اور عملہ سائلین کے فون سننا بند کرگیا تاہم گیپکو حکام کاکہنا تھا کہ موسم گرما کی شدت کے باعث لوڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے سسٹم اوور لوڈ ہوگیا فنی خرابی عارضی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں