تتلے عالی:لاکھوں روپے کی وار داتیں ،ڈرائیور پر تشدد

تتلے عالی:لاکھوں روپے کی وار داتیں ،ڈرائیور پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار)ڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں روپے وقیمتی سامان لوٹ لیا،ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 نواحی گاؤں ڈیرہ ڈوگراں کا فیصل ٹریکٹر ٹرالی پر گوبر کی کھاد لے کر جا رہا تھا کہ کھیتوں میں ہی دو موٹر سائیکلوں پر سوار6ڈاکوؤں نے تشددکا نشانہ بنایا قمیض پھاڑ دی ،25ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، 2 ڈاکوؤں نے پھل فروش شوکت سے دو لاکھ70ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ سعد سے ایک لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔مرالی والہ کے محمد جبار کو قبرستان جوگیاں والہ کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک کر 4 ہزار روپے ،موبائل فون چھین لیا،بھدے کے مزمل حسین کو نوشہرہ سے واپسی پر10 بجے رات دو ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل نمبر جی اے کیو2869، ایک ہزار روپے چھین لئے ،قلعہ میاں سنگھ کے محمد یونس کو مرالی والہ کے قریب دن دہاڑے دو ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل نمبر جی اے این5733 ، دس ہزار روپے ،موبائل فون چھین لیا،قلعہ مصطفی آباد کے قاضی سرفراز کو ڈیرہ سرگودھیاں کے قریب ڈاکوؤں نے روک کر 55ہزار روپے ،شناختی کارڈ،اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا۔شیخوپورہ کے رہائشی بابر کو دن دہاڑے مجو چک کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے روک کر25ہزار روپے ،موبائل فون چھین لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں