ڈسکہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار ، پیدل چلنا بھی محال

ڈسکہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار ، پیدل چلنا بھی محال

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہوگئی، پیدل چلنا بھی محال ہو گیا، مسافروں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔

فٹ پاتھ چوکوں اور چوراہوں پر ریڑھی بانوں ،خوانچہ فروشوں رکشہ والوں نے قبضہ کر رکھا ہے ،ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کیلئے بنائے گئے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں،لاری اڈا،بینک روڈ،افشاں روڈ خستہ حالی کی مثال بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق فوارہ چوک،پسرور روڈ چوک،معراج چوک،سمبڑیال روڈ،پر تجاوزات کی بھر مار ہے ،تجاوزات کی وجہ سے روڈ بلاک ہو جاتا ہے اور مین بازار میں دکانداروں نے دکانے کے باہر پھٹے لگوا رکھے ہیں جن سے بھتہ وصول کیا جاتا ہے ، پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تجاوزات کی وجہ سے خواتین کا مین بازار میں سے گزرنا محال ہے اور لوگوں کوخریداری کرتے وقت بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں بلا تفریق آپریشن کر کے تجاوزات کا خاتمہ کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں