تتلے عالی:وار داتوں میں شہری رقم ، زیورات سے محروم

تتلے عالی:وار داتوں میں شہری رقم ، زیورات سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے ،طلائی زیورات وقیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

 نواحی علاقہ دھیرو وال کے مقصود اوربشیر رات 9 بجے گھمن والہ آ رہے تھے کہ جھال کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل سائیڈ پر کھڑی کرکے کھیتوں میں لے گئے وہاں پہلے سے چار لوگ بیٹھے ہوئے تھے ،مقصود سے 15ہزار روپے ،بشیر ،طاہر سکنہ خواصرہ سے 4ہزار ،موبائل فون ودیگر سے بھی نقدی وقیمتی اشیا چھین لیں اور فرار ہو گئے ۔مرالی والہ میں یاسین کے پٹرول پمپ سے 12لاکھ روپے کا پٹرول چوری ہوگیا،ماڑی بھنڈراں میں محمد وارث اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سویا ہوا تھا نامعلوم چور گھر سے 10تولے طلائی زیورات،دولاکھ روپے ، ان سلے 6سوٹ چوری کرکے لے گئے ،تتلے عالی کے عدیل کی موٹر سائیکل نمبر جی اے این6711 گھر کے باہر سے چوری ہو گئی،مرالی والہ میں طارق کی 3 بکریاں شہباز نے چوری کرلیں،ہردوکلے والا کے ارشدکی دو زرعی موٹریں،دو پانی والے پنکھے چوری ہو گئے ،رتوکی میں عرفان ارشدکا زرعی میٹر چوری ہوگیا،تتلے عالی کے زاہد علی کی موٹر سائیکل نمبر جی اے این6711گھر کے باہر سے چوری ہو گئی،لنج شریف میں افنان کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں