سرائے عالمگیر :احاطہ عدالت میں دو گروہوں میں تصادم، متعدد ملزم گرفتار

سرائے عالمگیر :احاطہ عدالت میں دو گروہوں میں تصادم، متعدد ملزم گرفتار

سرائے عالمگیر (نامہ نگار )احاطہ عدالت میں تاریخ پیشی پر آئے دو گروہوں میں تصادم، متعدد ملزم گرفتار، گزشتہ روز سرائے عالمگیر کی عدالت میں تاریخ پیشی پر آئے دو گروہوں کے درمیان لڑائی ہو گئی جس سے احاطہ عدالت میں بھگڈر مچی گئی ۔

 سرائے عالمگیر احاطہ عدالت میں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انویسٹی گیشن مہر ریاض ،ڈی ایس پی سرائے عالمگیر مدثر اقبال گجر، ایس ایچ او تھانہ سٹی اختر حسین نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، متعدد افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ، احاطہ عدالت میں دونوں گروپوں میں لڑائی سے تاریخ پیشی پر دوسرے شہریوں اور عدالتی عملہ میں خوف و ہراس پھیلا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں