سیالکوٹ:غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ،5 افراد گرفتار

سیالکوٹ:غیر قانونی طور پر  گیس ری فلنگ،5 افراد گرفتار

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرنے اور ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ اکبر آباد چوک میں پولیس نے بڑے سلنڈروں سے گیس چھوٹے سلنڈروں میں منتقل کرکے فروخت کرنے والے ولی خان، تھانہ اگوکی کے علاقوں سے گیس ری فلنگ کرنے والے حسن، یاسر، علی حسن اور نیاز علی جبکہ تھانہ ستراہ کے علاقہ میں پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر مسافر گاڑی میں ایل پی جی بطور ایندھن استعمال کرنے والے شخص مرتضیٰ کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں