بجلی صارفین کیلئے اقساط ، تاریخ میں توسیع پر پابندی ، 3500 نادہندگان کے کنکشنز منقطع

بجلی صارفین کیلئے اقساط ، تاریخ میں توسیع پر پابندی ، 3500 نادہندگان کے کنکشنز منقطع

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)رواں مالی سال میں ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے گیپکو حکام کیلئے چیلنج بن گیا، گیپکونے ہزاروں صارفین کیلئے اقساط اورتاریخ میں توسیع پر پابندی عائد کردی۔۔۔

جبکہ 2 لاکھ45ہزار سرکاری وغیر سرکاری پرانے نادہندگان سے واجبات کی ریکوری کیلئے افسروں کو ٹارگٹ دیدیا گیا ابتدائی مرحلہ میں3500 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو 28 جون تک اپنے اپنے علاقوں میں سو فیصد ریکوری کا الٹی میٹم دیدیا گیا سرکاری محکمہ جات اور پرائیویٹ افراد کے ذمہ گیپکو کے 3 ارب65کروڑ روپے کے واجبات ہیں ، نادہندگان میں سب سے زیادہ گھریلو صارفین ہیں،ذرائع کے مطابق گیپکو نے ڈویژن میں40لاکھ سے زائد صارفین کو 11 ارب روپے سے زائد کے بل جاری کئے جن میں سے 2لاکھ45ہزار صارفین نے اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث گیپکو کے 1 ارب 65 کروڑ روپے کی ریکوری نہ ہوسکی، سرکاری اداروں میں ایف آئی اے ،پولیس ،صحت ،تعلیمی ادارے،واسا سمیت دیگرکے ہزاروں کنکشنز ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں