لاؤڈ سپیکر لگا کر سبزیاں ، پھل بیچنے پر کارروائی کا فیصلہ

لاؤڈ سپیکر لگا کر سبزیاں ، پھل بیچنے پر کارروائی کا فیصلہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)موٹر سائیکلوں اور ریڑھیوں پر لاؤڈ سپیکر لگا کر سبزیاں ،پھل اور دیگر اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا آپریشن کرنیکا فیصلہ ،مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر آج سے کارروائی کی جائے گی ۔

بتایا گیا ہے کہ گلی محلوں اور سڑکوں پر سبزی ،پھل اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں نے اپنی ریڑھیوں اور دکانوں میں سپیکر لگا رکھا ہے جس میں وہ اعلانات کر کے اشیاء فروخت کرتے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں بھی سڑکوں اور گلیوں میں ریڑھیوں پر سپیکر لگا کر اشیا کی قیمتوں کا اعلانات کرتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔بعض علاقوں میں تو رات گئے تک ریڑھیوں سے اعلانات ہوتے رہتے ہیں ۔شہریوں کی شکایات پر ضلعی انتظامیہ کا لاؤڈ سپیکر کا استعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبد الباسط کی زیر نگرانی اجلاس ہوا جس میں انکروچمنٹ انسپکٹرز کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ آج سے ریڑھیوں پر سپیکر لگا کر سبزی ،پھل اور دیگر اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کریں اور ان کے سپیکرز کو ضبط کر لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں