حکمت،ہومیوپیتھک کاکورس کرنیوالے طلبہ کیلئے تقریب

حکمت،ہومیوپیتھک کاکورس کرنیوالے طلبہ کیلئے تقریب

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )حکیم اور ہومیوپیتھک ڈاکٹر بننے کے لیے چار سالہ کورس مکمل کرنیوالے طلبہ کی الوداعی تقریب کا انعقاد۔۔

جس میں صدر نیشنل کونسل فار ہومیو ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ،صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی،پرنسپل سلطان طبیہ وراجپوت ہومیوپیتھک میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی ،ڈاکٹر غلام رسول ورک،ممبر نیشنل کونسل فار ہومیو ڈاکٹر نعیم حفیظ،ممبر نیشنل کونسل فار طب ضیا سمیت طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سٹوڈنٹس کو روشن مستقبل کے لیے ملک و ملت کے لیے تعمیری رول ادا کرنا ہوگا، شعبہ صحت اور طب کی دنیا میں جس طرح راجپوت ہومیوپیتھک کالج اور سلطان طبیہ کالج کا کردار قابل تحسین ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں