نازیبا ویڈیوزاور تصاویر وائرل کرنیوالے دو مشتبہ ملزم گرفتار

 نازیبا ویڈیوزاور تصاویر وائرل  کرنیوالے دو مشتبہ ملزم گرفتار

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ واہنڈو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوزاور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنیوالے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چند نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں جس کا سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا اورایس پی صدر ڈویژن شاہد نواز وڑائچ کو تحقیقات کا حکم دیا۔ اے ایس پی کامونکی کی زیرقیادت پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دو مشتبہ ملزمان کو حراست میں لیکر موبائل فونز بھی برآمد کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں