حافظ آباد:میونسپل کمیٹیوں میں مون سون ایمر جنسی ریلیف کیمپ قائم

حافظ آباد:میونسپل کمیٹیوں میں مون  سون ایمر جنسی ریلیف کیمپ قائم

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا)اربن فلڈنگ سے بچاؤ ، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے انتظامات کے لیے میونسپل کمیٹیوں میں مون سون ایمر جنسی ریلیف کیمپ قائم کر دئیے گئے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی کے افسروں کو ہدایت کی کہ شہر کے کسی بھی علاقہ میں بارش کا پانی جمع نہ ہو ۔ بارش کے بعد فوری طور پر نکاسی آب کے کاموں کو شروع کیا جائے تا کہ شہریوں کو بھی کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔انکاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ان ایمرجنسی ریلیف کیمپس کا مقصد عوامی شکایات و مسائل کو فوری حل کرنا ہے ۔برسات کے موسم میں بارشی پانی کے نکاس اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں