حافظ آباد:کی طالبہ سے مبینہ زیادتی،نجی سکول کاہیڈ ماسٹر گرفتار

حافظ آباد:کی طالبہ سے مبینہ  زیادتی،نجی سکول کاہیڈ ماسٹر گرفتار

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)سٹی پولیس نے نہم کلاس کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والے نجی سکول کے ہیڈ ماسٹرکو گرفتارکرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق محمد شفیق کی بیٹی کولو روڈ پر واقع اختر ٹاؤن کے البدر سکول میں کلاس نہم کی طالبہ تھی جس کو والدین دوروز قبل طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر کے پاس لے گئے تو چیک اپ کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ چارماہ کی حاملہ ہے جس پر والدین نے بچی سے استفسار کیا تو اس نے بتایا کہ ہیڈ ماسٹر مزمل حسین کھرل نے زیادتی کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ اسے قتل کردے گا جس پر پولیس نے طالبہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں