کامونکے :چار اوباشوں کی لڑکے سے بدفعلی،لڑکی سے زیادتی کی کوشش

کامونکے :چار اوباشوں کی لڑکے  سے بدفعلی،لڑکی سے زیادتی کی کوشش

کامونکے (نامہ نگار )چار اوباش نوجوانوں نے سولہ سالہ لڑکے کو بدفعلی کانشانہ بناڈالا۔گزشتہ روز نواحی گاؤں چک گلاں کے راشد علی کو گاؤں کا قمر زمان ورغلا پھسلا کر اپنی حویلی میں لے گیا۔۔۔

 جہاں پر قمر زمان اور اُسکے ساتھیوں زبیر،علی اور احمد نے بدفعلی کا نشانہ بنادیا۔دریں اثنا گوجرانوالہ کی فائمہ احسان کی والدہ ناراض ہوکر چند روز سے موڑ ایمن آباد کے محسن بیگ کے ہاں رہ رہی تھی۔گزشتہ روز فائمہ اور اُسکی بہنیں خدیجہ،عشاء اور شانتل اپنی والدہ کو منانے کی گئی تو اس دوران محسن بیگ کے دوبھائیوں حسن اور ساحل زبردستی کمرے میں لیجاکر فائمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش ۔ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں