لدھیوالہ:آر ایچ سی علاج کی بجائے پارکنگ سٹینڈ بن گیا

لدھیوالہ:آر ایچ سی علاج کی بجائے پارکنگ سٹینڈ بن گیا

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) آر ایچ سی لدھیوالہ مریضوں کے علاج معالجہ کی بجائے پارکنگ سٹینڈ بن گیا، علاقہ مکین عرصہ دراز سے اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے لگے۔۔۔

 انتظامیہ بے بس، لوگوں نے کمشنر اور سی او ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ،بتایا گیالدھیوالہ کی دو لاکھ آبادی کے لئے آٹھ سال قبل آپریشنل ہونے والے رورل ہیلتھ سنٹر لدھیوالہ وڑائچ جہاں روزانہ آنے والے سینکڑوں مریضوں کے لئے ادویات کا فقدان ایکسرے مشین نہ ہونے سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے وہیں لدھیوالہ کے با اثر رہائشیوں ہسپتال کے احاطے کو پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل کر دیا ہے اور ہسپتال کے آس پاس کے گھروں کے مکین اپنی گاڑیوں کو آرایچ سی کے احاطے میں پارک کرنے لگے ہیں جن کو روکنے کے لئے ہسپتال کی انتظامیہ بے بس نظرآتی ہے ، اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کے ہسپتال میں پہلے ہی بے شمار مسائل ہیں رہی سہی کسر آس پاس کے مکینوں نے احاطے کو پارکنگ سٹینڈ میں تبدیل کر کے نکال دی ہے ، لوگوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور سی او ہیلتھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں