کامونکے :بھتہ خوروں نے چار افراد کو اغوا کرکے لوٹ لیا

کامونکے :بھتہ خوروں نے چار افراد کو اغوا کرکے لوٹ لیا

کامونکے (نامہ نگار )بھتہ خور مافیا نے چار افراد کو اغوا کرکے لوٹ لیا۔ گزشتہ شام گوجرانوالہ کا ملک لیاقت علی اعوان،حبیب پورہ کا عامر،عالمگیر روڈ کا امیر علی اور چونگی نمبر 6کی زویا پری شریف پورہ میں قیصر نامی شخص ملنے گئے۔۔۔

 تو اس دوران بدنام زمانہ بھتہ خور مافیا کا سرغنہ عاطف گادی اپنے بھائی آصف، ساتھی چاند او ر ایک نامعلوم کی مدد سے اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے اپنے ڈیرہ پر لے گئے جہاں پر ملزموں نے چار گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر اُن سے ایک لاکھ اُنتالیس ہزارروپے اور موبائل فونز اور طلائی بالیاں چھین لیں۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔ دریں اثنا نواحی گاؤں چھجوکی کی (ا) بازار جانے کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ گھر سے باہر نکلی تو سرفراز،شکیل،الیاس،شازیہ اور دو نامعلوم افراد زبردستی (ا) کو کیری ڈبہ میں اغواء کرکے لے گئے ۔صدر پولیس نے مغویہ کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں