سیالکوٹ:ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد ،12افراد گرفتار

سیالکوٹ:ناجائز اسلحہ،منشیات برآمد ،12افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ناجائز اسلحہ اور پانچ کلو سے منشیات برآمد کرکے 12افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص منیب سے پستول اور15گولیاں، تھانہ سول لائن کے علاقہ سے تصور سے پستول اور تین گولیاں اور شکیل سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ کینٹ کے علاقہ جالفاں والہ سے سجاد سے ایک کلو420گرام چرس، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سے عمر سے 540گرام چرس، تھانہ موترہ کے علاقہ سے عثمان سے 2کلو660گرام چرس، امجد سے پستول اور دو گولیاں، تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے منظر مسیح سے کلاشنکوف، حماد اظہر سے دو رائفل، بلال سے پمپ ایکشن اور بابر سے ایک کلو160گرام چرس اور تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے ارسلان سے رائفل اور کارتوس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں