دہشتگردی اور اختلافات کی آگ بھڑکانا خلاف اسلام :افضل منشا

 دہشتگردی اور اختلافات کی آگ  بھڑکانا خلاف اسلام :افضل منشا

ڈسکہ(نمائندہ دنیا )چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ڈسکہ محمد افضل منشاء نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔۔۔

باہمی اختلافات نے اہل اسلام کیلئے بڑی مشکلات پیدا کردی ہیں جس کا فائدہ اسلام مخالف قوتیں اٹھا رہی ہیں، آئین پاکستان کے مطابق پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کے بنیادی حقوق اور مسالک کا احترام ہم سب کا فرض ہے ، ماہ محرم الحرام اور یوم عاشور پرامن وامان کو یقینی بنانے کیلئے ہم آہنگی اور اتحاد ویگانگت کی فضا قائم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرارت ہے ، ملک میں دہشتگردی اور اختلافات کی آگ بھڑکانا خلاف اسلام ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلام ایک سچا اور عالمگیر مذہب ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں