مہنگائی،بیروزگاری سے عرصہ حیات تنگ ہو گیا:شہری

مہنگائی،بیروزگاری سے عرصہ حیات تنگ ہو گیا:شہری

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بدترین مہنگائی اور بیروزگاری سے غریب طبقہ کا عرصہ حیات تنگ ہوگیا ۔

بار بار بجلی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت نے غریبوں اور عام طبقات سے جینے کا حق چھین لیا۔ غریب خاندانوں کو ایک وقت کے کھانے کے حصول کے لئے انتہائی جدوجہد کرنا پڑرہی ہے مگر اس کے باوجود دو وقت کی روٹی ملنا دشوار ہوگیا ہے ۔ گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے موجودہ مہنگائی کی لہر سے تمام طبقات پریشانی میں مبتلا ہیں۔شہریوں دانش خاں، محمد عاصم، شہباز قادری، شیر خان قادری، عامر عبا س بٹ، نیامت علی، محمد وحید، وارث علی، محمد منیب، روحان احمد ودیگر نے کہا کہ غریبوں اور عام طبقات پر مہنگائی کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے ہر پاکستانی بالخصوص تنخواہ دار چھوٹے ملازمین مسائل کا شکار ہوچکے ہیں جو پہلے ہی بمشکل گزار کررہے تھے مہنگائی کی نئی لہر کی وجہ سے غریب بری طرح پس رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں