پنجاب حکومت کے پاس جھوٹی تشہیر کیلئے اربوں روپے ہیں:مونس الٰہی

پنجاب حکومت کے پاس جھوٹی تشہیر  کیلئے اربوں روپے ہیں:مونس الٰہی

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کے پاس صحت کارڈ کے لئے پیسے نہیں۔۔۔

مگر وزیراعلیٰ کی جھوٹی تشہیر کی خاطر میڈیا،فنکاروں اورسوشل میڈیا انفلوائنسز کوادا کرنے کے لئے اربوں روپے موجود ہیں، انہوں نے کہاکہ اپنی جھوٹی واہ واہ کے لئے بیماروں اور دکھیاروں کی آہ کونظراندازکرنے والی حکومتوں کاانجام ہمیشہ عبرتناک ہواہے ،پاکستان تحریک انصاف ایسے اقدامات کی بھرپورمذمت کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں