حافظ آباد:مسجد لبیک یارسول اﷲ میں شہادت عمر فاروقؓ کے سلسلہ میں تقریب

حافظ آباد:مسجد لبیک یارسول اﷲ میں  شہادت عمر فاروقؓ کے سلسلہ میں تقریب

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا) امیرالمومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے دور حکومت میں جو فتوحات ہوئیں اسکی مثال ملنا مشکل ہے ۔آپؓ فاتح عرب وعجم تھے ۔

 آپؓ کے دور میں قیصر وکسریٰ جیسی سپر طاقتیں پاش پاش ہوئیں اور اسلام کا پرچم دنیا بھر میں لہرانے لگا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جامع مسجد لبیک یارسول اﷲ میں علامہ عبدالقیوم بھٹی کی زیر سرپرستی یوم شہادت حضرت سیدنا عمر فاروقؓ اور شہادت سیدناعثمان غنی ؓ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پیر سید علی سجاد حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین آستانہ عالیہ کیلیانوالہ شریف نے کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں