محرم ہمیں حق کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے :امن کمیٹی

محرم ہمیں حق کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے :امن کمیٹی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )قومی امن کمیٹی پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی نائب صدر سیالکوٹ محمد فراز راجہ نے کہا کہ اسلام امن،محبت اور ایثار کا پیغام دیتا ہے۔۔۔

 اور معاشرہ میں بین المسالک ہم آہنگی کے قیام کے لیے تاجروں اور علما اکرام نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ،محرم الحرام میں شرپسند عناصر کی حرکات پر نظر رکھنی چاہئے قیام امن کو برقرار رکھنے کے لیے ریاست اور ریاستی اداروں افواج پاکستان ، پنجاب پولیس اور اپنے دیگر تمام اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے گا، محبت اخوت بھائی چارے کا پرچار کیا جائے گا ، برداشت اور صبرو تحمل کا منبر محراب پر درس دیا جائے گا۔قومی امن کمیٹی پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی نائب صدر سیالکوٹ محمد فراز راجہ نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے منعقد میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں قربانی اور حق سچ پر کھڑے رہنے کا درس دیتا ہے ۔ یہ مہینہ مسلمانوں کے لئے گہری اہمیت رکھتا ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم اس مہینے میں ایک دوسرے کے لئے افہام و تفہیم ہدردی رواداری اور احترام کے جذبے کو قائم رکھیں۔ مولا امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اﷲ عنہ نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ دین حق کے لئے فنا بھی بقا ہے ۔ محرم الحرام میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی، ہم میں سے ہر شخص سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں