امیر پارک یو سی 5 میں چھ ماہ سے گٹروں کا پانی جمع

 امیر پارک یو سی 5 میں چھ ماہ سے گٹروں کا پانی جمع

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )محلہ امیر پارک یو سی 5 کے مکین چھ ماہ سے گٹروں کے گندے پانی جو کہ اب ان کے گھروں میں داخل ہو رہا ہے پریشان ہیں،واسا کی نااہلی کی وجہ سے علاقہ مکین سراپا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق محلہ امیر پارک یو سی 5 کے چیئرمین عبدالمتین ملک کا کہنا ہے کہ یہاں پر مسلسل 6 ماہ سے گٹروں کے گندے پانی نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے بچے سکول جانے سے قاصر ہیں، نمازی مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے نہیں جا سکتے ،بیمار اور بزرگ لوگ ڈاکٹر کے پاس نہیں جا سکتے اور خواتین گھروں میں بند ہو کر رہ چکی ہیں ،عام لوگوں کے لئے پیدل گزرنا بھی دشوار ہو چکا ہے ، ہم واسا افسروں سے بارہا درخواستیں اور اپیل کر چکے ہیں لیکن کوئی بھی شنوائی نہیں ہو رہی، ایس ڈی او واسا زون 1 جہاں زیب چٹھہ اپنی ہٹ دھرمی اور نا اہلی کی وجہ سے محلہ امیر پارک کے مکینوں کو سزا دے رہے ہیں، محلہ امیر پارک علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے گلیوں میں گٹروں کے 6 ماہ سے کھڑے پانی کی وجہ سے احتجاج کیا۔ علاقہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر واساحکام نے مسئلہ حل نہ کیا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے اور مجبور ہو جائیں گے واساحکام کے آفس کے سامنے دھرنا دیں،انہوں نے اپیل کی ہے کہ محلہ امیر پارک یوسی 5 کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں