حافظ آباد:ہسپتالوں میں مفت سہولیات دینے کی ہدایت

حافظ آباد:ہسپتالوں میں مفت سہولیات دینے کی ہدایت

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے جلالپور بھٹیاں اور رسو ل پور تارڑ کے سکولوں ، ہسپتالوں ، سپورٹس کمپلیکس اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور بھٹیاں اور آر ایچ سی رسو ل پور تارڑ کا دورہ کر تے ہوئے وہاں مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات سٹاف کی حاضری ، صفائی ستھرائی ، ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایکسرے روم ، لیبارٹری، میڈیسن سٹوراور مختلف وارڈز کاد ورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹا ف کو ہدایت کی کہ مریضوں کو صحت کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں اور ہسپتال کی مجموعی صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے رسول پورتارڑکے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کلاس رومز ، کمپیوٹر و سائنس لیب، لائبریری اور دیگر حصوں کا دورہ کر تے ہوئے وہاں طلباء و طالبات کے درس و تدریس کے انتظامات اور سہولیات کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول کی ہیڈ مسٹریس کو طالبات کے ڈیسک اور سکول کی ضروری مرمت کو فل فور کر وانے کی ہدایت کی ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے جلا لپور بھٹیاں میں تعمیر ہونے والے منی سپورٹس کمپلیکس کا بھی دورہ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں