شہر کی دنیا:-مقررہ نرخوں پر اشیا خورونوش کی فراہمی ترجیح :سندس ارشاد

مقررہ نرخوں پر اشیا خورونوش کی فراہمی ترجیح :سندس ارشاد

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
مقررہ نرخوں پر اشیا خورونوش کی فراہمی ترجیح :سندس ارشاد

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے عوامی ریلیف ویژن کے تحت عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی دستیابی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقررکر دہ قیمتوں پر اشیا خورونوش کی فروخت کر یقینی بنانے اور گراں فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں کر رہے ہیں۔تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو حافظ آباد ، پنڈی بھٹیاں ، جلالپور بھٹیاں، سکھیکی اور کالیکی سمیت دیگر علاقوں کی مارکیٹیں ، بازار اور دیگر علاقوں میں ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں تا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اپنے علاقوں کی دکانوں اور مارکیٹوں میں اشیا خور ونوش کی دستیابی اور انکی قیمتوں کا جائزہ لیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیا کی سپلائی اورحکومتی نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں