وزیرآباد:ٹریولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی پر تقریب
وزیرآباد(نا مہ نگار)ٹریولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں صدر ملک تنویر احمد،نائب صدر خرم اویس چیمہ،جنرل سیکرٹری علی گلریز،رابطہ سیکرٹری راجہ بشارت وارث،رانا فاروق احمد،مظہر رسول،کاشف سلیم کھوکھر،محمد اشرف نثار،حافظ اجمل،راشد غوری ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا۔ملک تنویر ،خرم اویس چیمہ اور علی گلریز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک پاکستان کے شہدا اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جان کانذرانہ پیش کرکے عظیم وطن حاصل کیا، عوام کواپنے ملک کی قدرکرنی چا ہیے ۔