ویمن باسکٹ بال میچ پنجاب کالج کی ٹیم نے جیت لیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن جسمانی صحت کے لیے کھیلیں بہت ضروری ہیں یہ بچوں میں سپورٹس مین سپرٹ اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی سپورٹس کمپلیکس میں جشن آزادی تقریبات کے حوالے سے پنجاب کالج اور گورنمنٹ گریجوایٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کی بچیوں کے مابین باسکٹ بال کے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میچ آٹھ ،چار سے پنجاب کالج کی ٹیم نے جیت لیا ،کمشنر نے میچ کے اختتام پر نے جیتے والی ٹیم میں سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کیں ۔