شہر کی دنیا:-یوم آ زادی پر قلعہ سیالکوٹ پر پرچم کشائی کی تقریب

یوم آ زادی پر قلعہ سیالکوٹ پر پرچم کشائی کی تقریب

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share
یوم آ زادی پر قلعہ سیالکوٹ پر پرچم کشائی کی تقریب

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، قلعہ سیالکوٹ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی چاروں تحصیلوں میں حکومت پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کی گئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اور ضلعی انتظامیہ، ایجوکیشن، ہیلتھ، سوشل ویلفیئر، فوڈ کنٹرولر،پنجاب فوڈ اتھارٹی،کوآپریٹوز، زراعت، جنگلات، وائلڈ لائف، فشریز،،لٹریسی، زکواۃ، بلدیاتی اداروں سمیت تمام محکموں کے افسر وں و اہلکاروں نے شجرکاری کی اورہزاروں پودے لگائے گئے ۔ شہر اقبال کے تاریخی قلعہ میں پرچم کشائی کی تقریب کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقر نین ، ممبران صوبائی اسمبلی محمد منشا اﷲ بٹ، چودھری فیصل اکرام تھے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اقبال، مظفر مختار سمیت اعلیٰ افسروں ، معززین شہر نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی جبکہ پولیس ، سول ڈیفنس، ریسکیو1122کے دستوں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے ، برصغیر کے مسلمان جو انگریز سامراج میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے ، یہ آزادی کا ثمر ہے وطن عزیز میں ہمیں زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے میں تمام مواقع دستیاب ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں