وزیرآباد:اے سی کی کھلی کچہری، سائلین کی داد رسی

وزیرآباد:اے سی کی کھلی کچہری، سائلین کی داد رسی

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اے سی آفس وزیرآباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جسمیں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،تحصیلدار ہمایوں خالد وڑائچ، پرویز اقبال سدھرانہ، نائب تحصیلدار نبی احمد چیمہ،تحصیلدار محمد تحسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رانا احمد مسرو ر،الطاف حسین گجر،مظفربھٹی،پی ایس او منیر عالم،کمپیوٹر انچارج عامر شہزادسمیت تمام محکمہ جات کے ذمہ داران بھی موجود ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے سائلین کے مسائل سن کر انکے فوری حل کے لئے ہدایت جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے تنبیہ کی کہ تمام ملازمین وقت کی پابندی کریں جس نے وقت کی پابندی نہ کی اسکے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے گھر بھیج دیا جائے گا۔مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض ملازمین دفترنہیں آتے گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں ان ملازمین کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام محکمہ جات کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ سائلین کے مسائل حل کریں اور اگر کسی کی میرے پاس شکایت آئی تو اسکے خلاف بھی کاروا ئی کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں