3یو سیز میں بارشی پانی کے نکاس کے منصوبہ کی منظوری
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی صنعت و پیداوار شاہد عثمان ابراہیم نے شہر کی 3 یونین کونسلوں سے۔
بارشی پانی کے نکاس کے لئے جامع سیوریج منصوبہ کی منظوری دے دی ہے جس پر اڑھائی کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ رقم شاہد عثمان ابراہیم کے ترقیاتی فنڈز میں سے جاری کی جائے گیگزشتہ روز سینئر مسلم لیگی راہنما و سابق وفاقی وزیر بیرسٹر عثمان ابراہیم ، ایکسین واسا اطہر جاوید، چیئرمین محمد عابد اور دیگر متعلقہ حکام کی میٹنگ ہوئی جس میں اس منصوبے کے خدوخال پر غور کیا گیا، اور یہ طے پایا کہ پرنس روڈ اور مغل پورہ گرجاکھ سے بارشی پانی کے نکاس کے لئے سیوریج منصوبہ ناگزیز ہے جوکہ اس علاقے کا دیرینہ مسئلہ حل کرے گا، یہ سیوریج لائن پرنس روڈ، مغل پورہ ، تاراں والا گلہ اور ملحقہ علاقوں سے ہوتا ہوا گرجاکھ روڈ کی مین سیوریج لائن میں گرے گا ، بیرسٹر عثمان ابراہیم نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کا پی سی ون جلد تیار کیا جائے تاکہ اسے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے ، انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے سے تین یونین کونسلوں 58، 60 اور 62 کے علاقوں کا مسئلہ حل ہوگا۔